پروفیسر - .

Latest

.

Wednesday, July 16, 2025

پروفیسر

 پروفیسر "سڈنی انگلبیرگ" کی تصویر خبروں میں وائرل ہوگئی، جو 45 سال کے ہیں اور یونیورسٹی میں اپنے طلبہ کو لیکچر دے رہے تھے۔

لیکچر کے دوران ایک بچہ رونے لگا، جو اپنی ماں کے ساتھ آیا تھا، اور وہ ماں انہی کی شاگرد تھی۔ حالانکہ اس عمر کے بچے کو لیکچر ہال میں لانا منع تھا، مگر پروفیسر نے بچے کے رونے پر نا تو ناگواری ظاہر کی اور نا ہی ماں کو ہال سے باہر جانے کو کہا۔


بلکہ، پروفیسر نے بچے کو اٹھا لیا اور اسی طرح لیکچر جاری رکھا، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ طلبہ کے مطابق، پروفیسر نے لیکچر کا کوئی نکتہ نہیں چھوڑا اور مکمل توجہ کے ساتھ پڑھاتے رہے، جیسے وہ اس صورتحال کے عادی ہوں۔

انہوں نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کیونکہ ماں شرمندگی محسوس کر رہی تھی اور ہال سے باہر جانے والی تھی۔


یہ پروفیسر اپنی شفقت کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ ماسٹرز کی سطح تک پڑھنے والی ماؤں کو لیکچر میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں، حتیٰ کہ انہیں بچوں کو دودھ پلانے اور سنبھالنے کی بھی آزادی دیتے ہیں۔


ان کا ماننا ہے کہ:

"کسی ماں کو ماں بننے اور تعلیم کے درمیان انتخاب پر مجبور نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ایک تعلیم یافتہ ماں ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، کیونکہ وہ ایک پوری نسل کی تربیت کرتی ہے۔"

No comments:

Post a Comment