مشہور حکیم صاحب - .

Latest

.

Thursday, July 24, 2025

مشہور حکیم صاحب

 ایک دن مشہور حکیم صاحب


اپنے شاگرد کو ساتھ لے کر ایک مریض کے گھر ویزٹ پر گئے۔ مریض کی حالت دیکھ کر حکیم صاحب نے نبض تھامی، آنکھیں بند کیں، اور پھر بڑے پُراسرار لہجے میں فرمایا:


"تُو کیلا کھا کے آیا ایں!"


مریض دم بخود! 😲


"جی جی حضور! ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی دو کیلے کھائے ہیں!"


شاگرد کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔ 😳


"استادِ محترم! یہ راز کیسے جانا آپ نے؟ نبض میں کیلے کی خوشبو آئی تھی؟"


حکیم صاحب نے مسکرا کر داڑھی پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا:


"پتر! ایہہ راز سمجھنے واسطے تینوں ہن اک ہور سال میری خدمت کرنی پوے گی!"


شاگرد جس کا دل کلینک کھولنے کو مچل رہا تھا، مجبوری میں استاد کی خوشامد میں جُت گیا۔ سال بھر دوا پیسی، تلسی کوٹی، گاہکوں کے پاؤں دبائے، اور روز دل میں سوچتا:


"بس  کیلے والا راز پتا چلے، پھر میں بھی بڑا حکیم!"


پورا سال گزر گیا، شاگرد حاضر ہوا:


"استادِ محترم، اب تو وہ کیلے والی کرامت سمجھا ہی دیں!"


حکیم صاحب نے ہنس کر کہا:


**"او پگلے! منجی تھلے کیلے دے چھلکے سَن!" 🤣🤣

No comments:

Post a Comment