موت - .

Latest

.

Wednesday, July 16, 2025

موت

 سوشل میڈیا پر حمیرا اصغر کی تنہا موت کا ذکر چھا گیا ہے. ہمارے معاشرے میں یہ چونکہ ابھی عام نہیں تو معاشرہ ہل کر رے جاتا ہے. جدید معاشرے مثلاً جاپان میں یہ عام بات ہے. اسے وہاں "کوڈوکوشی" کہتے ہیں.


جاپان میں کئی کمپنیوں کا کام ہی صرف ایسے گھروں فلیٹس کی صفائی اور میت کی آخری رسومات ہے جن کی اطلاع پڑوسی گھر کے باہر جمع ڈاک دیکھ کر یا بدبو کی شکایت پر کرتے ہیں. وقت کے یہ ترقی یافتہ ممالک بہت ہنرمند لوگوں کا معاشرہ ہے لیکن ترقی کی اس دوڑ میں یہ ایک ہنر بھول گئے ہیں.


رشتے قسمت سے بنتے ہیں لیکن ان کو قائم رکھنا ایک ہنر ہے. یہی ہنر جدید زندگی بھول رہی ہے اور اسی کا تفعن ہے جو ہمیں تب محسوس ہوتا ہے جب تنہائی کسی کو نگل چکی ہوتی ہے. کوڈو کوشی اور خودکشی میں کچھ زیادہ فرق نہیں. ایک مایوسی ہے تو دوسری بے حسی ہے.


کوڈو کوشی کے ایک ورکر نے کہا تھا ہم لاشیں  نہیں کہانیاں سمیٹ رہے ہوتے ہیں. ہمارے معاشرے کی کہانی میں بھی شائد کوڈوکوشی کا باب شروع ہوگیا ہے. ہم بھی رشتے قائم رکھنے کا ہنر بھول رہے ہیں. ہم تو لیکن ابھی ترقی یافتہ بھی نہیں ہیں. پھر ہمارے سماج کو اتنی جلدی کیوں ہے. 


  

No comments:

Post a Comment